نیویارک میں فائرنگ سے امام مسجد اور اُن کا معاون ہلاک

Imam killimg

Imam killimg

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک امام مسجد اور اُن کے معاون کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیش آیا جہاں ہفتے کے روز 55 سالہ امام مولانا اخوان جی ظہر کی نماز کے بعد اپنے نائب کے ساتھ پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے پیچھے سے اُن پر فائرنگ کر دی۔

ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں مسلمانوں کی طرف سے احتجاج بھی کیا گیا اور اُن کا موقف تھا کہ ہلاکتیں نفرت پر مبنی واقعہ ہیں۔

تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے محرکات معلوم نہیں؛ اور اس بنا پر فوری پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان افراد کو محض اس بنا پر ہلاک کیا گیا کہ وہ مسلمان تھے۔ فوری پر کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔