نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،عمارتوں کو خالی کرالیا گیا

New york

New york

نیو یارک (جیوڈیسک) نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتوں کوخالی کرالیا گیا۔

امریکی ریاست نیویارک میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ نیویارک کے مغربی علاقے ریپلی Ripley میں پیش آیا۔

مال گاڑی کے ایتھنول سے بھرے 16 ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے نتیجے میں دو ٹینکرز سے ایتھنول لیک ہوا۔ تاہم پولیس اور ریسکیو حکام نے ایتھنول کےاخراج پر قابو پا لیا۔

حکام نے خطرے کے پیش نظر 50سے زائد گھروں k, خالی اور اسکولوں کو بند کرا دیا۔متاثرہ افراد کو قریبی چرچ میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث چار ریلوے ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدو رفت کئی گھنٹے تک بند رہی۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔