نیویارک میں ٹرین پٹری سے اترنے سے 29 افراد زخمی

Train Accident

Train Accident

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

واقعے میں انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ حادثہ نیویارک کے علاقے نسائو کائونٹی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ۔ واقعے میں انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت بہتر ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی ، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔