نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی پچز پر بولنگ کا اپنا ہی مزہ ہے: عرفان

Muhammad Irfan

Muhammad Irfan

کراچی (جیوڈیسک) فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلش پچز پر گیند کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں چانس ملا تو ٹارگٹ کوئی ایک نہیں پوری ٹیم ہو گی۔ فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا لمبا قد ہونے کا جہاں فائدہ ہے وہیں نقصان بھی ہوتا ہے۔

فٹنس اور ٹریننگ کے لئے دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ محمد عرفان نے اس عزم کا اظہار بھی کيا کہ اگر کاونٹی کرکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کھيلوں گا۔