نیوزی لینڈ نے انڈیا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی

New Zealand Win

New Zealand Win

رانچی (جیوڈیسک) رانچی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 19 رن سے شکست دے دی ہے انڈیا کی پوری ٹیم 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے چھ وکٹوں سے شکست دے دی میزبان ٹیم کی جانب سے اجنکا ریحانے نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 اور ویراٹ کوہلی نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹِم ساؤدی نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے انڈیا کو جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260 بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 12 چوکوں کی مدد سے 72 جب کہ کین ولیمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے امیت مشرا نے جب کہ امیش یادو، دھول کلکرنی، اکشر پٹیل اور ہردیک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز اب دو، دو سے برابر ہو گئی ہے۔