نیوزی لینڈ : شمالی جزیرے میں سیلاب سے نظام زندگی شدید متاثر

New Zealand Flood

New Zealand Flood

آکلینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں سیلاب سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں پھنسے سیاحوں کو نکالا۔

نیوزی لینڈ میں، بارش اور سیلاب سے تباہی مچ گئی ، سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاحتی مقام پر پھنسے ایک سو چھیاسی افراد کو بحفاظت نکالا۔

آکلینڈ میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے مواصلاتی نظام بھی درہم برہم کر دیا۔

اٹھارہ ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔ مقامی محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔