نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

New Zealand

New Zealand

آکلینڈ (جیوڈیسک) بیٹنگ چلی تو بولنگ ناکام ہو گئی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے دی، قومی بولرز دو سو تریسٹھ رنز کے ہدف کے دفاع میں ناکام رہے، کیویز نے تین میچز کی ون ڈے سیریز دو صفر سے اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے لیے ہدف کم کر دیا گیا اور بارش کے بعد جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کو 45 گیندوں میں جیت کے لیے 53 رنز بنانے تھے اور اس نے مزید دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف دو گیند قبل حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے اننگز کا آغاز کیا۔ برینڈن میکلم کو محمد عامر نے صفر پر آؤٹ کیا۔ نیو زی لینڈ کی طرف سے کین ولیم سن چوراسی اور مارٹن گپٹل بیاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،گپٹل کو ان کی عمدہ اننگز کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ محمد عامر اور اظہر علی نے دو دو جبکہ عرفان، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔