نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

New Zealand

New Zealand

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ میں سری لنکا اور میزبان ٹیم کیخلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے آئی لینڈرز کو سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آئی لینڈرز کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم سینتالیس اوورز میں ایک سو اٹھاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سری وردنا اور کولاسیکرا نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ میزبان ٹیم کے باؤلر میٹ ہینری چار وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف اکیس اوورز میں صرف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کیویز کے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔