نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

New Zealand vs Zimbabwe

New Zealand vs Zimbabwe

ہرارے (جیوڈیسک) سپورٹس کلب میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو کٹوں پر دو سو پینتیس رنز بنائے۔

سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے سینچری سکور کی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف بیالیس اعشاریہ دو اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور مارٹن گپٹل نے سینچریاں سکور کیں اور ناٹ آوٹ رہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے سات اگست کو ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔