نو منتخب صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود پارٹی کی فعالیت کے لئے سرگرم

Malik Abid Mehmood

Malik Abid Mehmood

ََََََََحسن ابدال (ڈاکٹر سید صابر علی سے) نو منتخب صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمود پارٹی کی فعالیت کے لئے سرگرم

ناراض نظریاتی ارکان کو منانا شروع کردیا ، اخلاق بٹ عرف ٹائیگر کی ناراضگی ختم ، پی ٹی آئی پی پی آٹھ واہ کینٹ کی تنظیم میں وائس چئیرمین منتخب کر لیا گیا،پارٹی کی عزت و ناموس سب پر مقدم ہے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی بھرپور تردید کرتا ہوں، شر پسند عناصر کے ساتھ ہوں نہ کسی مقام پر پارٹی پر آنچ آنے دیں گے،ناراض دوستوں کو منائیں گے، اخلاق بٹ کی میڈیا سے گفتگو ، اخلاق بٹ پاڑٹی کا گراں قدر سرمایہ ہیں۔

پارٹی میں نظریاتی کارکنان کو وہی مقام اور عزت دی جائے گی جس کے وہ متقاضی ہیں،صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ ملک عابد محمودکی میڈیا سے گفتگو، مصالحتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی ٹئی آئی واہ کینٹ ادریس خان یوسف زئی عرف ڈی سی،سردار نعیم،محمد سعید، کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ عمران خان،سجاد سہیل،راو سلیم ،خالد محمودیوسف زئی شامل تھے، ملک عابد محمود کا کہنا تھا کہ نظریاتی کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں،ان کی عزت و تکریم ہم پر فرض ہے،مصالحتی اجلاس خالد یوسف زئی کے دفتر واقع بیرئیر نمبر دو جی ٹی رود پر منعقد ہوا ، جس میں اخلاق بٹ عرف ٹائیگر نے تنظیم سازی کے حوالے سے نظریاتی کارکنان سے مشاورت نہ کرنے پر اپنے تحفظات بیان کئے،جس پر ملک عابد محمود نو منتخب صدر پی ٹی آئی واہ کینٹ نے کہا کہ ہماری طاقت کارکنان ہیں۔

مستقبل میں ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے نظریاتی کارکنان میں احساس محرومی پیدا نہ ہو، اخلاق بٹ نے اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے پارٹی کی فعالیت اور اسکے وقار کے لئے ملکر کام کرنے کا عہد کیا اور ہاتھو ں کی زنجیر بنا کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا،لک عابد محمود نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اخلاق بٹ کو گلے سے لگا کر سب گلے شکوئے ختم کر دیئے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ ، حسن ابدال0300-5128038