وزیرآباد کی خبریں 06/2/2016

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) چیف کمشنر ایف بی آر منصور احمد باجوہ نے کہا ہے تاجر حکومت کی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے فائدہ اٹھائیں یہ ٹیکس نیٹ میں آنے کاسستا ترین طریقہ ہے حکومت نے یہ سکیم سے صرف ٹریڈرزکیلئے متعارف کروائی ہے مینوفیکچرز،خدمات فراہم کرنے والے ،ماہانہ 6 لاکھ سے زائد یوٹیلٹی بلز،ملٹی نیشنل کمپنی ،وسیع پیمانے پر مال ایمپورٹٹرز،ائرکنڈیشنڈ شاپنگ مال میں دوکاندار،قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران استفادہ نہیں کر سکیں گے۔وہ عمر میرج ہال میں تنظیم تاجراں کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ،کمشنر محمد عابد،ایڈیشنل کمشنر تیمور محمود،آئی ٹی او شیخ محمد طفیل،مرکزی صدر تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،جنرل سیکرٹری محمد الیاس چوہان،شیخ بلال،شیخ محمد آصف،محمد ریاض سندھو،اکبر بٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می کے ڈاکٹر عبید اللہ گوھر،محمدمشتاق بٹ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،خاکسار تحریک کے حفیظ اللہ کھوکھر،غلام رسول،مظفرالسلام،سوہنا بٹ،مسلم لیگ (ن)کے طاہر جاوید مٹھو،مسلم لیگ (ج)کے محمدخالد مغل،ناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ ،زمان حیدر چیمہ،عدنان انورکھرل،عقیل احمد،نائب صدر مرکزی تنظیم تاجراںمحمداکبربٹ،خواجہ ابوبکرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا حق دلانے میں کردار ادا کرئے۔کشمیر کے پائیداد حل کے بغیر دنیا میں امن کی خواہش دیوانے کے خواب کے مترادف ہے۔پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔وہ جماعت اسلا می کے زیراہتمام یوم یکجہتی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیر میںبھارتی افواج کے ظلم کا نوٹس لیکر بھارت کو مجبور کرئے کہ ان کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ یوم یکجہتی کشمیرکاتقاضاہے کہ ہرپاکستانی اس مسئلہ کواجاگرکرنے کے لئے اپناکردارادادکرے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) حضرت غوث اعظم نے بے شمارغیرمسلموںکواسلام سے جوڑکرراہ حق پرگامزن کیا۔آپ کی روشن تعلیمات مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔غوث اعظم دستگیر نے احیاء دین کافریضہ سرانجام دینے کاحق اداکردیا۔ان خیالات کااظہار علا مہ محمداجمل رضاقادری رضوی نے مسجد عثمانیہ گلی ارائیاںوزیرآبادمیںغوث اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی محمدیاسین ،ملک عبد الستار،محمدحنیف،ڈاکٹررضا سلطان،مرزاندیم بیگ اورمحمدشاہد نے خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ پیران پیرغوث اعظم کی دینی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گاہمیںانکی زندگی کے نمونے کے مطابق زندگیاںگزارنے کاڈھنگ آجا ئے توآج کامسلمان کامیاب وکامران ہوجائے۔آپ نے لوگوںکودرس محبت دیا۔صدیاںگزرنے جانے کے باجودآج بھی لوگ آپ سے گہری محبت وعقیدت رکھتے ہیں۔آخرمیںملک کے استحکام اورسا لمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) بار کے وقار وکلاء کی عزت بڑھانے اورجوڈیشل کیمپلیکس کی تعمیرہماری ترجیحات میںشامل ہیں۔نوجوان وکلاء بارکاسرمایہ ہیںان کوچیمبرالاٹمنٹ میرٹ اورمنصفانہ طریقے سے ہوگی۔ان خیالات کا اظہارصدرباروزیرآباداعجازاحمدپرویااورسیکرٹری بار جمشید سلطان گھمن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکیا۔انہوںنے کہا کہ بارکے انتظام وانصرام کودرست کرنا،لائیبریری میںکورٹ سے متعلقہ کتابوںکااضافہ کیاجائیگا۔بارہال میں غیر متعلقہ افرادکاداخلہ بندکروایاجائے گاتاکہ وکلاء برادری کی سیکریسی محفوظ رہے۔خصوصاً نوجوان وکلاء کے لء تربیتی ورکشاپس کروائی جائیںگی۔لوکل کمیشن میںخواتین وکلاء کومیرٹ کی بنیادپرنمائندگی دی جائے گی۔رواںسال میںجوڈیشل کیمپلیکس میںوکلاء کوچیمبرزالاٹ کردیئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدرمستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے نے صدر سیا سی کمیٹی جماعت اسلا می حلقہ پی پی 104سے سیا سی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک کے وسیع ترمفاد کے لئے جماعت اسلا می کوضمنی انتخابات میںجسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کے پلڑے میںوزن ڈالنا چا ہے،صابر حسین بٹ نے کہا کہ جماعت اسلا می میںمشاورتی عمل جاری ہے۔اعلیٰ قیادت کے مشورے کے بعدلائحہ عمل طے کیاجائیگا۔جماعت اسلامی نے ابھی کسی جماعت کی حمایت کافیصلہ نہیںکیا۔ ۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب محمد شفیق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد علی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن پنجاب محمد بلال بٹ سے پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد خالد مغل اور ان کے وفد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کو جلد پایہ تکمیل تک لے جانے کے لیے اہم میٹنگ کی ہے جس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کے ڈیزائن کو باقاعدہ منظور کر لیا گیاصوبائی وزیرپنجاب محمد شفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پرسمال انڈسٹریزاسٹیٹ وزیرآباد کے رقبے 52 ایکڑکو بڑھا کر 58 ایکڑکر دیاگیا ہے تاکہ مقامی صنعتکاراپنی زیادہ سے زیادہ فیکٹریاںرہائشی ایریاوزیرآباد سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد میں منتقل کر سکیںاسسٹنٹ کمشنروزیرآبادانور بریارکو پہلے52 ایکڑرقبہ کی قیمت 11کروڑ ستاسی لاکھ ادا کی گئی ہے اب مزید 6 ایکڑرقبہ کی قیمت میں سے 86لاکھ ستاون ہزارروپے اداکر دیے ہیںتاکہ رقبہ مالکان کوجلد ادائیگی کی جاسکے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ وزیرآباد میںصرف% 3پلاٹ فروخت کے لیے رہ گئے ہیںجن کو صنعتکارجلد سے جلد خرید لیںتاکہ ڈویلپمنٹ کاکا م فر وری2016ئمیں شروع کیاجاسکے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ وزیرآبادچائنہ ما ڈل جدید ترین سہولتوںکی حامل سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ہوگی اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر محمد بلا ل بٹ اور چیئر مین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن محمد خالد مغل نے کہاکہ وزیرآبا دسمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی تعمیرکے بعد 6000مرد اورخواتین کو نئے روزگار کے مواقع حاصل ہونگے وزیرآباد کٹلری کلسٹرکی ایکسپورٹ کو 3گنا کرنے کے لیے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ وزیرآبادمیں جدیدترین مسلسل پیداوار کرنے والے کٹلری وکچن وئیر کے کارخانے لگانے کے لیے وفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون سے متعلقہ اداروںسے سپورٹ حاصل کرنے کے پروگرام اس انڈسٹری کی بنیادی ضرورت ہیںجس کے لیے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اپنا بھرپور کردار اداکر رہی ہے کٹلری وکچن وئیر مصنوعات کو انٹرنیشنل معیار پر بنانے کے لیے ٹرینڈ ورکرز،بہترخام میٹریل، پیکجنگ ،ڈیزائننگ اور پیداواری عمل میں جدید ترین نئی مشینری کا استعمال سمال انڈسڑیز اسٹیٹ وزیرآباد میں ممکن بنانے کے لیے پنجاب وفاقی حکومت منسٹری آف کامرس اور وفاقی منسٹری آف صنعت وپیداوار اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کٹلری کلسٹر وزیرآبادکی ترقی کے اقدامات شروع کردیے ہیںجس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات یقینی ہوجائیںگے وفد میں سینئر وائس چیئرمین محمد عرفان چڈھا اور شکیل احمد مغل بھی شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروںکی سیکورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہ ہوگاجبکہ ضلع بھرمیںپولیس انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم پرمشتمل مانیٹرنگ ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیںاورسیکیورٹی معاملات پرغفلت اورلاپرواہی کرنے والوںکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارای ڈی اوایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمدسے ملاقات کے موقع پرکیا۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروںکی سیکیورٹی سے متعلق گورنمنٹ کی ہدایات پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائے گاجبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پنجم اورھشتم کے امتحانی سنٹرپرپولیس کاعملہ تعینات ہوگااورسکولوںمیںبچوںکوتحفظات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدام عمل میںلائے جائینگیاوراس ضمن میںسکولزسربراہان اورطلباء کوبھی سیکیورٹی کے حوالہ سے تعاون کرناہوگاتاکہ سکون واطمینان سے تعلیمی سرگرمیاںجاری رکھی جاسکیں۔ملک شکیل احمدنے ای ڈی اوایجوکیشن گوجرانوالہ کونجی سکولزکے مسائل پرمبنی یادداشت
بھی پیش کی۔