گجرات کی خبریں سیدابدال شاہ سے 30/09/2015

گجرات (سیدابدال شاہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یوسی 42عادووال چوہدری افتخاراحمد وارث نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں یوسی عادووال میں تاریخی کام کروائے ،موجودہ حکمرانوں نے اپنے ساڑھے سات سالہ دور حکومت میں ایک اینٹ تو کیا ایک میٹر تک نہیں لگوا سکے ، تاریخ گواہ ہے کہ یوسی عادووال کو پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنا گھر سمجھا اوراین اے106 کے دیگر حلقوں سے زیادہ یوسی عادووال میں تاریخی کام کروائے ،یوسی عادووال کی عوام کے پیار ومحبت اور دل فشانہ اخلاق ومحبت کو کبھی نہیں بھولیں گے بلکہ کامیاب ہوکر انکی توقعات پر پورا اترینگے اپنے قائدین چوہدری قمرزمان کائرہ،چوہدری طاہر زمان کائرہ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا اور ہمیں پیپلزپارٹی کیلئے یوس42 سے نامزد کرکے خدمت کا موقع فراہم کیا، انشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے قائدین کی جھولی میں یوسی عادووال کی سیٹ جیت کر تحفے میں دینگے یوسی عادووال کی عوام نے مکمل طور پر حمایت کی یقین دہانی کرائی اور انکے پیار ومحبت میں ہمیں اپنی یونین کونسل کا چیئرمین منتخب کردیا ہے الیکشن کا مطلب لڑنا نہیں بلکہ خدمت کا مشن جاری رکھنا ہے اگراللہ تعالیٰ ہمیں عوام کی خدمت کا موقع دیا تو یوسی عادووال کوایک ماڈل یوسی بناکر دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(سیدابدال شاہ)نوجوان صحافی چوہدری شعیب شاہد کے قریبی رشتے دار ماسٹر محمد الطاف الرحمن سکنہ لدھا سدھا گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئے، انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج صبح انکی رہائشگاہ پر 11محفل شروع ہوگی، جبکہ اجتماعی دعا12بجے ہوگی،مرحوم چوہدری محبوب الٰہی،چوہدری مسعود الٰہی کے والد تھے اور چوہدری ریاض احمد ،چوہدری جہانخان اور شاہد نواز کے بھائی تھے، محفل میں علماء اکرام ،مشائخ عظائم شرکت کرینگے،تمام سیاسی وسماجی شخصیات سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سیدابدال شاہ) نامزد امیدوار برائے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوسی9 امین آباد چوہدری طاہر مانڈہ اور وائس چیئرمین چوہدری تنویر حسین نے اپنے پینل کے ہمراہ ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں جمع کرائی اور اسسٹنٹ کمشنرمیاں اقبال مظہر سے پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی بارے گفتگو کی جبکہ اپنا پارٹی کا انتخابی نشان بھی جمع کروادیا اس موقع پر سیٹھ سلیم،راجہ عابدزمان،راجہ سلامت زماں،چوہدری جمشید، ڈاکٹر ادریس چوہان ودیگر موجود تھے، امیدوار چیئرمین چوہدری طاہر مانڈہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ 31اکتوبر کویوسی9 سے میرے سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کا پورا پینل کلین سویپ کریگا،وائس چیئرمین چوہدری تنویر حسین نے کہاکہ ہم سیاست میں شرافت کے علمبردار ہیں ،اپنے حلقہ سے پیارا محبت کابڑا مضبوط رشتہ ہے انشاء اللہ تعالیٰ عوام کی محبت سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، امیدوار جنرل کونسلر ڈاکٹر غلام ادریس نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کی قیادت میں فتح کا پیغام گھرگھرپہنچائیں گے اور کامیاب ہوکر انہیں اپنی سیٹیں تحفہ میں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(سیدابدال شاہ)DPOآفس کے باہر نوپارکنگ اپلائیڈ فار موٹرسائیکلوں کی بھرمار،سائلین کا گزرنا محال، سکیورٹی اہلکارمحافظ قربانی اورالیکشن کے بارے گپ شپ میں مصروف،ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق، ایس پی کامران ممتاز نوٹس لیں،ڈی پی او گجرات آفس کے باہراپلائیڈ فار موٹرسائیکلیں اور نوپارکنگ کے باوجود موٹرسائیکل کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایسے محافظ جو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی اور فرض اولین سمجھ کرنہ ادا کرسکیں انہیں تبدیل کیاجائے کیونکہ بادشاہ ہو یاآفیسر اس کی پہچان ہرآنیوالے سائل یامہمان اس کی دروازے سے ہوجاتی ہے، جبکہ ایسے محافظ جوکسی سائل کے ساتھ خوش اخلاق کیساتھ پیش نہ آسکیں ایسے محافظ کو تبدیل کرکے جانباز محافظوں کو تعینات کردینا چاہیے تاکہ ہرآنے والا سائل یامہمان ایک اچھا پیغام لیکر واپس جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سیدابدال شاہ) تھانہ رحمانیہ کے علاقہ دیتوال میں قتل ہونے والی باپ بیٹی کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،لواحقین نے RPOگوجرانوالہ ،آئی جی پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس،چیف آف آرمی سٹاف کودرخواستیں ارسال کردیں، تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ دیتوال میں فوجی اہلکار سید کبیرشاہ کے بھائی اور ذیشان حیدر ایڈووکیٹ کے بہنوئی لیب ٹیکنیشن عزیز بھٹی ہسپتال سیدقلب عباس شاہ کو رات گئے گھرمیں گھس کر بیٹی کے ہمراہ قتل کردیاگیا تھا جبکہ ذیشان حیدرایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایاکہ متعلقہ SHOرحمانیہ معاملے کا نوٹس نہیں لے رہا اور ابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا ڈی پی او گجرات کے بعد اعلیٰ سطحی افسران کو درخواستیں ارسال کردیں ہیں قاتلوں کی گرفتار تک چین سے نہ بیٹھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News