سیف گیمز: پاکستان نے مزید پانچ گولڈ میڈل جیت لیے

تاریخ اشاعت - 2010-02-07 06:24:34
  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 

پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ذرائع



سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید پانچ گولڈ میڈل جیت لیے ہیں اور پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ڈھاکا میں جاری ایونٹ کے ڈسکس تھرو میں پاکستان کے بشارت علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ہینڈ بال کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو31 کے مقابلے میں 37 گول سے شکست دی، ووشو میں پاکستان کے معازخان اورمراتب علی شاہ گولڈ میڈل جیتنے میں کام یاب ہوئے۔ اسکواش کھلاڑی عامر اطلس اور منصور زمان نے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو طلائی تمغہ دلادیا۔

فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایتھلیٹکس کے چار سو میٹر ہرڈلز میں حق نواز نے سلورمیڈل جیتا۔ باکسنگ کی مختلف کیٹگریز میں نادر بلوچ، نعمت الل، محمد وسیم اورعامرخان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT