ادکارہ لیلی، نعیم کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گی

لیلی نے اصل معاہدہ اور چیک چوری ہونے کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی
لاہور: ادکارہ لیلی نے ملتان کے پروڈیوسر شیخ نعیم کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ لیلی نے کہا کہ ملتان کے پروڈیوسر شیخ نعیم نے جس چیک کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہ، وہ تین ماہ پہلے ملتان میں ان کے بیگ سے چوری ہو گیا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی انہوں نے درج کرائی تھی۔
لیلی نے کہا کہ شیخ نعیم نے ان کے جعلی دستخطوں سے ایک جھوٹا معاہدہ تیار کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، جس کے خلاف وہ ہتک عزت کا دعوی کریں گی۔ انہوں نے اصل معاہدہ اور چیک چوری ہونے کی رپورٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی۔
... مزید خبریں
- کراچی : ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق
- امریکا: سان فرانسسکو ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- روس : جنوبی شہر کی مارکیٹ میں دھماکے،5 افراد ہلاک
- واشنگٹن : امریکی صدر اور انکی اہلیہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
- لاہور : تمام چیزیں میڈیا میں نہیں لا سکتے۔ اعجاز بٹ

























































