میونخ: صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کے خطاب کی تفصیلی رپورٹ
داتا صاحب نے لو گوں کو حسن عقیدہ سے مالا مال کیا
جرمنی ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ صوفیا ئے کرام کی بے مشل حکمت عملی کی وجہ سے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی اشاعت ہوئی۔
حضرت داتا علی ہجویری کا اپنے مرشد کریم کے حکم کے مطابق لاہور تشریف لانا اور پھر جوگی سے لوگوں کا روکنا اور ان کو حسن عقیدہ کی دولت سے مالا مال کرنا آپ کی بڑی کرامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عورت کا دودھ لے کر جانا اور آپ کا دودھ طلب فرمانا اور اس کا آپ کی بارگا ہ میں دودھ پیش کرنا اور پھر جانورں کا دودھ زیادہ دینا اور پھر لوگوں کا آپکی بارگاہ میں حاضر ہو نا اور ان سب کو اسلام کے نور سے منور کرنا۔ یہ آپ کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہی تھا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں دوسری سالانہ فکر صوفیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حسنات نے کہا کہ داتا علی ہجویری نے راوی کے کنارے ڈیرہ لگایا اور وہاں ایک مسجد کی بنیاد رکھی اس وقت تووہ رقبے کے اعتبار سے چھوٹی تھی لیکن اب وہ بہت وسیع ہو چکی ہے۔
اس زمانے میں کچھ لو گوں نے اعتراض وارد کیا کہ سمت قبلہ درست نہیں ہے۔ آپ نے ان لو گوں کو بلایا اور نماز کے بعد سب کو ادھر ادھر بیٹھے بیٹھے قبلہ دکھا دیا ۔ صاحبزادہ حسنات نے کہا کہ فکر صوفیا کا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ کثرت سے توبہ کی جائے اور اپنے آپ کو حسن عقیدہ کی دولت سے فیضیاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا نوشیروان بادشاہ نے ایک موقع پر شکا ر کرتے ہوئے ایک باغ میں کچھ دیر آرام فرمایا تو ایک لڑکے نے انار پیش کیا باشاہ کو اس وقت سخت بھوک اور پیاس لگی تھی۔
اس انار سے اس کو بہت مٹھاس محسوس ہوئی تو اس نے اس پر قبضہ کرنے کا ارادہ کیا تودوسرا انارجب لڑکے نے پیش کیا تو وہ ترش اور کڑوا تھا ۔بادشاہ نے اظہار کیا تو لڑکے نے کہا کہ لگتا ہے بادشاہ سلامت کی عوام پر ظلم کرنے کی نیت ہو گئی ہے۔
بادشاہ بڑا نادم ہوا اور دل ہی دل میں توبہ کی۔ جب نیت کی خرابی سے توبہ کی تو لڑکے نے تیسرا انار پیش کیا تو وہ پھر میٹھا تھا۔ لڑکے نے کہا کہ لگتا ہے بادشاہ سلامت نے عوام پر ظلم کرنے سے اپنی نیت کو تبدیل فرمایا ہے اس سے نتیجہ یہ اخذکیا کہ جب نیت خراب ہوجائے تو پھر پھل بھی ترش ہو جاتا ہے۔ اس لئے حسن نیت کو اختیار کرنا چاہئیے۔
... مزید خبریں
- کراچی : ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق
- امریکا: سان فرانسسکو ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- روس : جنوبی شہر کی مارکیٹ میں دھماکے،5 افراد ہلاک
- واشنگٹن : امریکی صدر اور انکی اہلیہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
- لاہور : تمام چیزیں میڈیا میں نہیں لا سکتے۔ اعجاز بٹ

























































