مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر پر قتل خطا کی فرد جرم عائد کرد ی گئی

تاریخ اشاعت - 2010-02-09 05:53:33
  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 

ڈاکٹر کے خلاف قتل خطا کے الزام میں مقدمے کی سماعت آج سے ہو رہی ہے


انجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے ڈاکٹر پر غیر ارادی طور پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے جس کے بعد آنجہانی گلوکار کے والدین اور مداحوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔

لاس اینجلس کائونٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق ڈاکٹر کونارڈ مرے مائیکل جیکسن کے قتل کے ذمہ دار ہیں لیکن اس میں ان کی بدنیتی شامل نہیں۔ عدالت میں آنجہانی گلوکار کے ڈاکٹر کے خلاف قتل خطا کے الزام میں مقدمے کی سماعت آج سے ہو رہی ہے۔

اگر استغاثہ کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات ثابت ہوگئے تو ڈاکٹر مرے کو چار سال کی قید ہوسکتی ہے۔ اٹارنی کی جانب سے فرد جرم کے اعلان کے فوری بعد مائیکل کے والد جو جیکسن اور والدہ کیتھرین سمیت خاندان کے افراد لاس اینجلس کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔

جہاں میڈیا کے نمائندوں اور آنجہانی پاپ اسٹار کے مداح بڑی تعداد میں جمع تھے جنہوں نے مائیکل کیلئے انصاف پر مبنی بینرز اٹھارکھے تھے۔ ڈاکٹر مرے نے جیکسن کے انتقال سے قبل لاس اینجلس میں پاپ اسٹار کی رہائش گاہ پر انکا علاج کیا تھا۔

 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT