بھارت،کانگریس نے پاکستان سے مذاکرات کی منظوری دیدی

تاریخ اشاعت - 2010-02-09 07:45:55
  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 

دہشت گردی کو بات چیت کا مرکزی نکتہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


بھارتی حکمراں جماعت کانگریس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی منظوری دے دی ۔ دہشت گردی کو بات چیت کا مرکزی نکتہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے ترجمان مانش تیواڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اس پر ہے کہ جنوبی ایشیا کو دہشت گردی کے اثر سے پاک خطہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلا قدم پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اضافی یا وقتی تعلقات نہیں چاہتے۔

بھارت کی حکمراں جماعت کا موقف ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی کے مذاکرات کی بحالی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے بجائے اس کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کی جائے۔

 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT