طالبان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ہلاکت کے بعد طالبان قیادت میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ذرائع
طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کوکراچی علاج کے لئے لے جایا جا رہا تھا جہاں وہ ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
حکیم اللہ کی چودہ جنوری کو شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے شکتوئی میں ڈرون حملے میں ہلاکت کی اطلاعات تھیں جس کی طالبان ذرائع نے تصدیق نہیں کی تھی، چودہ جنوری کو ڈرون حملے کے بعد حکیم اللہ کے دو آڈیو پیغامات سامنے آئے تھے۔
طالبان ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے بعد حکیم اللہ کو اورکزئی ایجنسی علاج کے لئے لے جایا گیا تھا جہاں ماموزئی میں ان کا علاج چل رہا تھا، اس سے پہلے سرکاری ٹی وی نے ماموزئی میں حکیم اللہ کی ہلاکت اور تدفین کی خبر دی تھی، ہلاکت کے بعد طالبان قیادت میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
... مزید خبریں
- کراچی : ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق
- امریکا: سان فرانسسکو ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- روس : جنوبی شہر کی مارکیٹ میں دھماکے،5 افراد ہلاک
- واشنگٹن : امریکی صدر اور انکی اہلیہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
- لاہور : تمام چیزیں میڈیا میں نہیں لا سکتے۔ اعجاز بٹ























































