پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک وطن واپس پہنچ گئے ہیں

تاریخ اشاعت - 2010-02-09 09:33:17
  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشاورت کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد بلایا ہے


بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستانی موقف کو حتمی شکل دینے والے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

شاہد ملک منگل کی صبح واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے، انہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشاورت کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد بلایا ہے۔ شاہد ملک دفتر خارجہ میں اعلی حکام کے سے بات چیت کے علاوہ کل دفتر خارجہ میں ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستانی موقف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شاہد ملک بھارتی سیکریٹری خارجہ نیروپاماراو سے ہونے والی ملاقات سے بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کریں گے۔

 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT