سرحد کے بالائی علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 9 افراد ہلاک

چترال میں شدید برفباری سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں
سرحد کے بالائی علاقوں میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سرحد کے ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
شانگلہ سے رکن سرحد اسمبلی فضل اللہ نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں ہوگئی ادھر ضلع بٹ گرام کی تحصیل الائی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بٹ گرام سے رکن سرحد اسمبلی تاج محمد ترند نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ضلع کوہستان میں بھی ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزارہ ڈویژن میں بھی خاتون سمیت دو افرا د کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چترال میں شدید برفباری سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور پورے ضلع میں معمولات زندگی معطل ہیں۔
... مزید خبریں
- کراچی : ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں2 افراد جاں بحق
- امریکا: سان فرانسسکو ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- روس : جنوبی شہر کی مارکیٹ میں دھماکے،5 افراد ہلاک
- واشنگٹن : امریکی صدر اور انکی اہلیہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
- لاہور : تمام چیزیں میڈیا میں نہیں لا سکتے۔ اعجاز بٹ

























































