اگلے 10 روز اہم ہیں‘ پیپلزپارٹی سمیت سب کا احتساب ہو گا: منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر معدنیات منظور وسان نے کہا ہے صوبے کیلئے اگلے 10 دن انتہائی اہم ہیں‘ سب کا احتساب ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سمیت احتساب سے کوئی نہیں بچے گا۔ پیپلز پارٹی احتساب کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ جیل جائیں گے۔ کچھ لوگ باہر جائیں گے۔ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریفیں کر رہے ہیں انکی بھی فائلیں تیار کرلی گئی ہیں وہ بھی احتساب سے نہیں بچ پائینگے۔