این ایچ اے نے منظور وسان اور مہرین بھٹو کے زیر قبضہ املاک گرا دیں

Property Dropped

Property Dropped

خیر پور (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بھرگڑی روڈ اولڈ نیشنل ہائی وے پر بھاری مشینری سے آپریشن کیا۔

اس دوران صوبائی وزیر منظور وسان کے فارم ہاؤس اور سابق ایم این اے جاوید علی شاہ کے مبینہ طور پر زیر قبضہ سرکاری بنگلے کی دیواریں گرا دی گئیں۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹو کی دکان کو بھی توڑ دیا گیا۔ این ایچ اے حکام کے مطابق سرکاری املاک کو نجی مالکان سے واگزار کر کے ہائی وے کو کھلا کیا جائے گا۔