نکولس کیج نے اہلیہ ایلس کم کو طلاق دیدی

Nicolas Cage and Alice Kim

Nicolas Cage and Alice Kim

لاس اینجلس (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج اور ان کی اہلیہ ایلس کم کے ساتھ 12 سالہ تعلق اب اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ نکولس کیج کو شک تھا کہ ان کی اہلیہ انھیں دھوکا دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ نکولس کیج نے 2004ء میں ایلس کم سے شادی کی تھی۔

دونوں کے ہاں ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر 10 سال ہے۔ دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی تھی تاہم اب نکولس کیج نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

نکولس کیج کی پہلی شادی 1995ء میں اداکارہ پیٹریسا اریکیوٹ سے ہوئی جو 2001 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد 2002ء میں انھوں نے معروف سنگر لزا مارک پریسلے سے شادی کی لیکن صرف تین مہینے بعد دونوں میں جھگڑا ہو گیا جو بالآخر طلاق تک پہنچا۔ اس کے بعد انھوں نے ایلس کم سے شادی کی۔