نائیجر: بوکو حرام کے حملے میں 15 افراد ہلاک

 Boko Haram

Boko Haram

نائیجر (جیوڈیسک) جنوب مشرقی علاقے میں نائیجریا کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بوکو حرام کے شدت پسندوں کے حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے میان کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کی لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق حملہ آوروں نے بیس مکانوں، ایک کار اور ایک کارخانہ بھی نذر آتش کر دیا۔