نائجیریا: دو خود کش حملوں میں چھ افراد ہلاک، 30 زخمی

Nigeria Attacks

Nigeria Attacks

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے شمال مشرقی شہر دماترو میں دو خود کش حملوں میں چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا خود کش حملہ کرنے والی لڑکی تھی۔ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

دوسرا حملہ بارہ سے چودہ سال کے درمیان عمر کے لڑکے نے کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔