شمال مشرقی نائجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 9 افراد ہلاک

Boko Haram Attack

Boko Haram Attack

ابوجا (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائجیریا کے دو گاؤں پر حملے میں نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

مسلح افراد تداگارا گاؤں میں رات کو موٹر سائیکلوں پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مسلح دہشت گرد رات بھر گاؤں میں رہے اور صبح کو دنبلوا گاؤں کا رخ کیا جہاں انہوں نے دکانوں کو لوٹا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔