نائجیریا : بوکو حرام کے بم حملوں اور فائرنگ سے 65 افراد ہلاک

Boko Haram Attack

Boko Haram Attack

ابوجا (جیوڈیسک) حکام کے مطابق بوکو حرام نے میڈوگوری شہر سے پانچ کلو میٹر دور قصبے دلوری پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے آبادی پر فائرنگ کی اور انکے گھروں کو آگ لگا دی۔

اس موقع پر جمع ہوئے لوگوں پر خود کش حملہ آوروں نے دھماکے کئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پینسٹھ افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جو اس بری طرح سے جل چکی ہیں کہ انکی شناخت ممکن نہیں۔

ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ آگ میں درجنوں مویشی بھی جل گئے۔ ایک ہفتے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا یہ تیسرا حملہ ہے۔