نائجیریا : بوکو حرام کے جنگجؤوں نے 56 شہریوں کو قتل کر دیا

Boko Haram

Boko Haram

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے چھپن شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شدت پسندوں جنگجوؤں نے ریاست بورنہ کے دور دراز علاقے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی حکام نے بوکو حرام کے بیس اہم ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

نائجیریا میں چھ سال سے جاری خون ریزی میں اب تک بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔