نائیجیریا : چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا، 8 افراد ہلاک

Nigeria Bomb Blast

Nigeria Bomb Blast

کانو (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شہر داماترو میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بم دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بم دھماکے میں ہلاک افراد میں 2 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔