نائیجریا: چرچ میں خودکش حملہ، 5 افراد ہلاک

Nigeria Blast

Nigeria Blast

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا کے شہر پوٹیسکم میں واقع چرچ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ آور خاتون تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق نائیجریا میں 2009 کے بعد سے بوکوحرام کے حملوں میں 17 ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔