نائیجیریا کے شہر لاگوس میں درجنوں مساجد، چرچز بند، شور کم کرنے کیلئے احکامات نہیں مانے تھے: حکام

Nigeria

Nigeria

لاگوس (جیوڈیسک) نائیجیریا کے معاشی حب لاگوس میں حکام نے درجنوں مساجد، چرچوں اور ہوٹلوں کو بند کر دیا ہے۔

مساجد اور چرچ اپنے اپنے اعلانات کرنے کیلئے لائوڈ سپیکر اور ہارن کا استعمال کرتے ہیں۔ ریاست لاگوس کے موحولیاتی حفاظت کی ایجنسی کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہاں یہ بات درست ہے کہ 70 چرچوں، 20 مساجد اور 11 ہوٹلوں، کلب ہائوسز اور شراب خانوں کو ریاست بھر میں بند کر دیا گیا ہے۔

آفیشل نے بتایا کہ چرچوں اور مساجد نے شور کم کرنے کے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد ماحولیاتی حفاظت کی ایجنسی کے سربراہ رشید ادیبولا شابی نے انہیں بند کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ چرچوں اور مساجد کو باہر لگے ہوئے ہارن اور لائوڈ سپیکر ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ عوام کو ان کی سرگرمیوں سے پریشانی نہ ہو لیکن انہوں نے انکار کردیا۔