نائیجریا میں خودکش بم دھماکا، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Nigeria Blast

Nigeria Blast

میڈگوری (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور نے مقامی مویشی منڈی کو نشانہ بنایا جہاں شدید رش اور خریداری زوروں پر تھی۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دھماکوں پر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کی چھاپ نظر آئی۔

واضع رہے کہ دھماکوں میں اضافے کے بعد نائیجریا کے صدر نے فوجی ہیڈ کوارٹرز ابوجا سے میڈگوری منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔