نائیجیریا میں دو مختلف خودکش بم حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

Nigeria Suicide Bombing

Nigeria Suicide Bombing

نائیجیریا (جیوڈیسک) غربی افریقی ملک نائیجیریا میں دو مختلف خود کش بم حملوں کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز سے موصول معلومات کے مطابق ملک کے شمالی صوبے بورنو میں کل شام دو دہشت گرد عورتوں نے بیک وقت اپنے جسم سے بندھے بموں کو اڑا دیا۔

تاحال حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم بوکو حرام پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے ہفتے کے آخر میں صوبہ ژوبے میں ایک فوجی بیس پر حملہ کیا تھا۔

حملے میں ایک افسر سمیت 6 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

بوکو حرام سال 2000 سے نائیجیریا میں اپنی تخریبی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حراست کے دوران سرغنہ محمد یوسف کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد تنظیم نے سال 2009 سے وسیع پیمانے پر دہشتگردی کے اقدامات کرنا شروع کر دئیے۔

بوکو حرام دہشت گردی کی کاروائیوں میں اب تک 17 ہزار کے قریب افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔