شب برات پر قبرستانوں میں زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کے قبر آنے والے زائرین قبرستان کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے ،قبرستانوں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی کے ساتھ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ قبرستانوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کرکے شب برات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس سروسز شاہ فیصل زون کی جانب سے شب برات کے حوالے سے قبرستانوں میں جاری انتظامات کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ قبرستانوں کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ قبرستانوں میں مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کو یقینی بنا یا جائے۔

شب برات کے موقع پر عوامی رہنمائی اور سہولت کی فراہمی کے لئے قبرستانوں کے باہراستقبالیہ کیمپ قائم کیا جائے تاکہ اپنے پیاروں کے قبر پر آنے والوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے کہاکہ بلدیہ کورنگی قبل از وقت شب برات کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا گیا تھا اور آج الحمد اللہ ضلع کورنگی کی حدود میں شب برات کے حوالے سے انتظامات تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں آنے والے زائرین کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

میڈیا سیکریٹری