نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، ترجمان متحدہ

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق رینجرز کے بیان پر ایم کیو ایم کا اظہار حیرت، ایم کیو ایم نے حالیہ دنوں میں نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے حالیہ دنوں میں نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، نائن زیرو پر چھاپہ سے متعلق ایم کیو ایم کی شکایات جائز اور حقائق پر مبنی ہیں۔

پچیسویں شب کے موقع پر اس قسم کے بیانات جاری کرنے کے پیچھے کون سے مقاصد پوشیدہ ہیں۔ نائن زیرو پر چھاپہ کے معاملات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعہ کروائی جائیں، عدالتی کمیشن وقاص علی کی شہادت سمیت دیگر شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے اور جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے حقائق پوری دنیا کے سامنے آجائیں گے۔