نثار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، را ایجنٹ راکیش عرف رضوان کے حوالے سے بات چیت

Nisar and Iranian Ambassador

Nisar and Iranian Ambassador

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ نے ایرانی سفیر کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرزمین پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا موجود ہونا باعث تشویش ہے۔

ایرانی حکومت پاکستان کے ریفرنس کا سنجیدگی سے جائزہ لے ۔ پاکستان بھارتی جاسوس سے متعلق تحقیقات ہنگامی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ کو ایرانی حکومت کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران پاکستان کے تمام خدشات دور کرے گا۔ دونوں ممالک کے برادانہ تعلقات میں کوئی دراڑ پڑنے نہیں دیں گے۔