نشاط محمد ضیاء قادری کا فراہمی آب کے ترسیلی نظام کو درست کرنے کی ہدایت

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ فراہمی آب کے ترسیلی نظام کو درست بنانے کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری اقدامات کرے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ محکمے کو مالی مشکلات سے نجات دلا کر اور ریکوری کے نظام کو بہتر بنا کر شہر سے پانی کے بحران کا خاتمہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل سنے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے عوامی نمائندے کو فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلایا کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے اُن کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ ممکن بنانے کے لئے حق پرست نمائندے مسلسل جدو جہد میں مصروف ہیں اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی افسران سے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی صحت مند ماحول کے قیام اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور مرمت کی ہدایت کی کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ اداروں سے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

Nishat Mohammad Zia Qadri

Nishat Mohammad Zia Qadri