نشاط محمد ضیاء قادری کے فنڈز سے شاہ فیصل کالونی میں سیوریج لائنوں کے تنصیب کے کاموں کا آغاز

Shah Faisal Colony, Sewerage lines Visite

Shah Faisal Colony, Sewerage lines Visite

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضرورت کی فراہمی کے میگا ترقیاتی منصوبے دیئے جائیں پانی اور سیوریج کے حوالے سے مسائل کا خاتمہ عوامی بنیادی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوام کو سیوریج کے حوالے سے مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سیوریج لائنوں کی تنصیبنی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد وقت مقررہ پر مکمل کیا اور ترقیاتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر متعلقہ افسران نے ایم پی فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جن علاقوں میں سیوریج مسائل سے عوام دوچار اُن علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے جاری کاموں کے معائنے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جائیگا حق پرست قیادت کو جب بھی عوامی خدمت کا موقع ملا ہم نے فلسفہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوامی خدمت کو یقینی بنا یا ہے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ سیوریج لائنوں کی تنصیب کی تکمیل کے بعد وسیع علاقہ سیوریج مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا ۔اس موقع پر عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران سے عوامی مسائل کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔