نشاط ضیاء قادری میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے برساتی نالوں کا معائنہ

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ متوقع برسات سے قبل شاہ فیصل کالونی اور گردنواح میں قائم برساتی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرکے نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا ئی جائے تاکہ صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر علاقائی سطح پر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے برساتی نالوں کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی کے زیر انتظام شاہ فیصل کالونی میں گولڈن ٹائون اور چکورہ نالہ ناتھا خان گوٹھ کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے تاکہ دوران برسات شاہ فیصل کالونی میں نکاسی آب کے نظام میں پیدا ہونے والے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع بھر میں متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کا کام انجام دے رہی ہے اس حوالے سے بھاری مشنری اور مینول صفائی کا کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ برسات سے قبل ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا دیا جائے گا۔

Nishat Muhammad Zia Qadri

Nishat Muhammad Zia Qadri