نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں بجلی اور پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی،ناتھا خان گوٹھ،گرین ٹائون اور ملحقہ آبادیوں میں بجلی اور پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے۔

عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لاکر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی فراہمی میں تعطل کا خاتمہ کریں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پرعوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی ا سمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی سہولت کی فراہمی پر مامور ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ فی الفور علاقائی سطح پر خصوصاًعبادت گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے۔