ویمنس کالج نظام آباد کی گولڈن جوبلی تقاریب’خواتین کی تعلیم میں کالج کا اہم کردار

Golden Jubilee Celebrations

Golden Jubilee Celebrations

نظام آباد : مسٹر نارائن ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ و صدرنشین ویمنس کالج نظام آباد کے پریس نوٹ کے بموجب شہر نظام آباد میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے نمائیندہ تعلیمی ادارہ ویمنس کالج کے قیام کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقاریب کا 10 ڈسمبر کو شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ویمنس کالج نظام آباد کا قیام 1965ء میں عمل میں آیا تھا۔ اس کالج میں اقلیتوں کے بشمول شہر اور مضافات کی سینکڑوں طالبات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اس کالج سے ذائد از 24000 طالبات نے سائنس’آرٹس اور کامرس کے شعبوں میں گرائجویشن اور پوسٹ گرائجویشن میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں طب’قانون’سماجی علوم اور لسانیات کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے ملک و قوم کانام روشن کیا۔

کالج کی گولڈن جوبلی تقاریب میں کالج سے فارغ ہونے والی سابقہ طالبات خاص طور سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی طالبات کو مدعو کرنے اور انہیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ کالج نے NAACکے حالیہ معائنے میںB رینک حاصل کیا۔ کالج تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی طالبات کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہے۔ کالج میں محترمہ شمیم سلطانہ اردو مضمون کی لیکچرر ہیں اور وہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے رہبری کرتی ہیں۔ویمنس کالج نظام آباد کی گولڈن جوبلی تقاریب کے شاندار پیمانے پر انعقاد کے لیے ایک استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ سابقہ طالبات کالج پرنسپل شانتی کماری سے فون نمبر 9849679152پر اور محترمہ شمیم سلطانہ لیکچرر اردو سے فون نمبر9948823649پر رابطہ کر سکتی ہیں۔

نیوز منجانب: محترمہ شمیم سلطانہ لیکچرر اردو سے

فون نمبر9948823649