معمول کی ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں

Asim Bajwa

Asim Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) جی ایچ کیو راولپنڈی میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔

فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ فوج میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے خود آگاہ کریں گے۔