شمالی امریکا میں برفانی تودے گرنے سے سکی ریزورٹ بند

Ski Resort Road

Ski Resort Road

اوہائیو (جیوڈیسک) شمالی امریکا میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، اوہائیو اور نیواڈا میں برفباری، محکمہ موسمیات نے شدید سردی اور مزید برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

شمالی امریکا میں بالآخر سردی آ ہی گئی ۔ ریاست اوہائیو میں تین فٹ برف پڑ گئی جبکہ نیواڈا میں ماؤنٹ روز کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے سکی ریزورٹ بند ہو گیا۔

ادھر ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ماہر محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی قطب پر ہوا کے کم دباؤ کے باعث اگلے چند دنوں میں شدید برفباری کا امکان ہے ۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

برف ہٹانے والے دو سو ٹرک اور نمک کی وافر مقدار مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ سرد دسمبر کی پیش گوئی بھی کی ہے۔