شمالی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ

North Korean Embassy

North Korean Embassy

کوالالمپور (جیوڈیسک) دونوں ملکوں کے درمیان اس کشیدگی کا آغاز گزشتہ ماہ اس وقت ہوا، جب شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کوالالمپور میں ایک ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ملائیشیا اور شمالی کوریا کے سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا نے شمالی کوریا کے تمام باشندوں بشمول سفارت خانے کے عملے کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے جب کہ شمالی کوریا نے اپنے ملک میں موجود ملائیشیا کے تمام شہریوں کی واپسی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس کشیدگی کا آغاز گزشتہ ماہ اُس وقت ہوا، جب شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کوالالمپور میں ایک ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے اپنے ہاں تعینات سفیروں کو بھی ملک بدر کر دیا تھا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ شمالی کوریا نے اُن کے ملک کے شہریوں کو ’’یرغمال‘‘ بنا رکھا ہے۔

اُنھوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا کہ شمالی کوریا اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے لے گا، تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔