شمالی کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے ایک اور میزائل کا تجربہ

North Korea-Missile Test

North Korea-Missile Test

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے منگل کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے جبکہ جنوبی کورین حکام کے مطابق تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ جاپان نے ایک روز قبل ہی ممکنہ تجرنے کے پیش نظر اپنی فوج کو الرٹ کر دیا تھا۔

جنوبی کورین وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے منگل کی صبح جنوبی ساحل سے موسوڈان میزائل کاتجربہ کیا جو ناکام رہا۔ اپریل میں اسی میزائل کے شمالی کوریا نے تین تجربات کئے تھے جو ناکام رہے تھے، یہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جاپان میں کہیں بھی اور امریکی حدود گوام کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا تھا شمالی کوریا کی جانب سے مزید اشتعال انگیز کارروائیوں کے لئے ہماری فوج تیار ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 20 منٹ پر شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر تجربے کی کوشش کی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ترجمان پینٹاگون نے کہا اقدام انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مذمت کرتے ہیں۔