شمالی کوریا سے مذاکرات کا راستہ بھی اختیار کیا جائے، چین

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد سے شہریوں کی زندگی کو متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی قرارداد کا مقصد صرف شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاربنانے اور میزائل پروگرام جاری رکھنے سے روکنا ہے ۔ شمالی کوریا کے خلاف صرف قراردادجزیرہ نما کوریا کے معاملہ کو حل کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہو سکتی۔

اس کے لئے متعلقہ فریقین کو مذاکرات اور گفت وشنید کا راستہ بھی بحال کرنا ہو گا چین نے مذکورہ معاملہ پر مذاکرات شروع کرنے کی بھی تجویز دی ہے جس سے تمام متعلقہ فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا پر دیر پا امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

چین نے اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہوتے ہوئے تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دیا ہے اور اب تمام متعلقہ فریقین کو چاہیئے کہ قراردادپر متفقہ طور پر عمل کروائیں۔