شمالی کوریا :حکمران جماعت کے تاریخی اجلاس کے اختتام پر ریلی کا انعقاد

North Korea Ruling Party Hstoric Meeting and Rally

North Korea Ruling Party Hstoric Meeting and Rally

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں حکمران جماعت کے تاریخی کانگریس کے اختتام پر شاندار عوامی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کِم اسکوائر میں ہونے والی عوامی ریلی میں شہریوں نے اپنے رہنما کِم جونگ اُن کی حمایت کا اظہار کیا جبکہ قومی جھنڈیوں اور رنگ برنگے پھولوں سے اسکوائر سجا رہا ۔ ریلی میں فوجی دستوں نے بھی پریڈ کیا جبکہ فوجی میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے ۔ چھتیس بعد سال بعد ہونے والے حکمران جماعت کے چار روزہ اجلاس میں ملکی معاملات اور غیر ملکی تعلقات کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔