شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں مار کرنے والا میزائل تیار کرلیا، جنوبی کوریا کا دعویٰ

North Korea Missile

North Korea Missile

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والا بیلسٹک میزائل تیار کرلیا جس کا تجربہ بھی کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل میں سبمیرین سے فائر کیا گیا جو اپنے ہدف سے 300 کلو میٹر پہلے گرا تاہم ماہرین نے اسے ایک کامیاب تجربہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید مذمت کی ہے جب کہ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے اس اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم جنوبی کوریا کو خطے کو مزید کسی صورتحال سے بچنے کے لیے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں 5 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جب کہ 4 فروری سے اب تک 15 مختلف میزائلوں کے تجربات کیے جاچکے ہیں۔