شمالی کوریا کی ایک بار پھر امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی

Koria Missile

Koria Missile

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو کم جونگ اور ان کی حکومت کے خلاف سازشیں بند نہ کرنے کی صورت پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی پالیسیوں نے مجبور کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے دفاع کے لیے جوہری ہتھیار تیار رکھے اس لیے شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے۔

اگر امریکا اور دیگر ممالک نے شمالی کوریا مخالف پالیسیاں جاری رکھیں تو وہ اپنے دشمنوں کے خلاف کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔