شمالی کوریا کے بڑھتے جنگی جنون سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں : صدر جنوبی کوریا

Park Geun-Hye

Park Geun-Hye

شمالی کوریا (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی فضائیہ نے سرحدی علاقے میں شمالی کوریا کے ڈرون پر وارننگ شاٹس فائر کیے ہیں۔

جنوبی کوریا کی صدر جین ہی کہتی ہیں کہ ،شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے میں چین کا کلیدی کردار ہو گا۔

چین اچھی طرح جانتا ہے کہ شمالی کوریا کے جنگی ہسٹیریا سے کورین خطے کے امن کو شدید خطرات در پیش ہیں اور جنوبی کوریا پیانگ یانگ کو پانچویں اور چھٹی مرتبہ نیوکلیئر ٹیسٹ کے نام پر خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ہم ایٹمی اسلحے کی کسی دوڑ کا حصہ نہیں لیکن شمالی کوریا کے عزائم کو نکیل ڈالنے کیلیے چین کا تعاون بے حد اہم ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ چین اس معاملے میں سیئول سے تعاون کرے گا۔